Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس  منعقد ہوا۔

دوران اجلاس اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی عارضی درآمد کی اجازت دے دی۔

اجلاس میں کمیٹی نے جبری مشقت سے تیار اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی اور گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

کمیٹی نے بلوچستان میں تعینات افسران کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج  بھی متعارف کروایا مزید برآں  ہاکی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام جبکہ نیب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے 37 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:’یہ ہمیں مارنے کے لیے لے کر جا رہے ہیں‘مغوی پاکستانی کا اپنے والد کو آڈیو پیغام

یہ بھی پڑھیں