اسلام آباد (اوصاف نیوز) ڈی جی امیگریشن نے شہریوں کو پاسپورٹ آفس میں بہتر سہولتیں دینے کی ہدایت دیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی پاسپورٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں تیزی لانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ شہریوں کو پاسپورٹ دفاتر میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو سسٹم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو انسانی مداخلت سے کم کر کے ڈیجیٹل بنانا ہے تاکہ عوام کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اجلاس کے دوران ڈی جی امیگریشن نے پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو مزید تیز اور شفاف بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو پاسپورٹ کی فراہمی میں ہونے والی کسی بھی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر کارروائی کو
ان اپ گریڈز کا مقصد درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور پاسپورٹ کے حصول میں ہونے والی تاخیر کو ختم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ؟ وزیرِ تعلیم کا اہم بیان آ گیا
