اسلام آباد(اوصاف نیوز) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل افغان طالبان رجیم نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شہری آبادی پرگولہ باری کی ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سےفائرکیاگیامارٹرگولہ انگور اڈہ کےمقامی شہریوں کریم خان اوررحمت اللہ کےگھرپرآکرلگا ، افغان طالبان رجیم کی شہری آبادی پربلااشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے بزدلانہ حملے میں زخمی تمام بچوں اورخاتون کو ڈی ایچ کیوہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئےتھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور ان سےوابستہ خوارج دہشتٓگردمذموم عزائم کےحصول کیلئےمسلسل عام عوام کونشانہ بنارہےہیں ،بلااشتعال جارحیت کامنہ توڑجواب دیتےہوئےپاک فوج نےسرحدپرافغان طالبان کی متعددپوسٹوں کونشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپوراور مؤثر جوابی کارروائی سے بزدل افغان طالبان اہلکارپوسٹیں چھوڑکے بھاگ نکلے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے مسلسل پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئےصرف عسکری اہداف کانشانہ بنا رہی ہے،آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن

