Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

یو اے ای ویزا سےمتعلق بڑا اعلان

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں پراپرٹی ویزا کے قوانین میں نرمی کر دی گئی ہے، اب دبئی میں پراپرٹی خریدنے پر 2 سال کا ریزیڈنسی ویزا دیا جاتا ہے۔ دبئی میں سرمایہ کاروں کے لیے بڑی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

دبئی میں پراپرٹی ویزا کے قوانین میں نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد 2 سالہ رہائشی ویزے کے لیے واحد مالک کے لیے قیمت کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب مشترکہ جائیداد پر بھی ریزیڈنسی ویزا ملے گا، مشترکہ جائیداد میں ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا ضروری ہے۔

مزید برآں، دبئی کا 2 سالہ سرمایہ کار ویزا اب زیادہ آسان اور قابل رسائی ہو جائے گا، تاہم 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کے لیے 1 ملین درہم کی شرط برقرار ہے، اور ریٹائرمنٹ ویزا کے لیے کم از کم عمر 55 سال مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 سالہ گولڈن ویزا کے لیے 2 ملین درہم کی سرمایہ کاری لازمی ہے۔ گولڈن ویزا میں فیملی اور گھریلو ملازمین کی کفالت کی سہولت موجود ہے۔ گولڈن ویزا رکھنے والوں کو بھی متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے کی اجازت ہوگی۔ نئی پالیسی دبئی میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید وسعت دے گی۔
مزید پڑھیں‌:خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں