لاہور (نیوز ڈیسک) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی کوئی اطلاع ہے جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں میرا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں:’’میں مریم نواز سے اپیل کرتا ہوں کہ کچے میں آئیں، ہم آپ کا شکریہ ادا کریں گے اور کچے کے علاقے کا نام مریم نواز آباد رکھیں گے‘‘: شبیر لٹھانی
