کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے سابق ڈاکو شبیر لٹھانی نے ہتھیار ڈالنے کے ایک سال بعد ایک ویڈیو بیان میں مریم نواز(Maryam Nawaz Sharif) سے اپنے علاقے کے دورے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی افراد ان کی کارکردگی سے اتنے متاثر ہیں کہ وہ اپنے علاقے کا نام “مریم نواز آباد” رکھنا چاہتے ہیں۔
اپنے بیان میں شبیر لٹھانی نے کہا کہ وہ ماضی میں کچے کے علاقے میں جرائم کی زندگی گزار رہا تھا، تاہم ایک سال قبل اس نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جس کے بعد وہ قانونی کارروائی سے گزر کر اب ایک پرامن شہری کی حیثیت سے زندگی گزار رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اب کچے سے نکل کر پکے علاقے میں منتقل ہو چکا ہے اور کھیتی باڑی کے ذریعے روزگار کما رہا ہے، جبکہ اس کے عزیز و اقارب اب بھی کچے میں مقیم ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں کچے کا علاقہ “نو گو ایریا” سمجھا جاتا تھا، مگر موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے بعد صورتحال مکمل طور پر بدل چکی ہے۔ ان کے مطابق اب علاقے میں امن قائم ہو چکا ہے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
شبیر لٹھانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کچے کے علاقے کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت سڑکوں، اسکولوں، ہسپتالوں، پولیس چوکیوں اور تھانوں کی تعمیر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات علاقے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
رحیم یار خان میں خسرے کی وبا ءپھوٹ پڑی ،9اموات ،50بچے متاثر
انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے لوگ اب مختلف جائز ذرائع سے روزگار کما رہے ہیں، کوئی مویشی پال رہا ہے تو کوئی زراعت سے وابستہ ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق عوام میں اعتماد بحال ہو رہا ہے اور وہ خود کو معاشرے کا حصہ محسوس کر رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ کچے کے علاقے کا دورہ کریں تاکہ مقامی لوگ ان کا شکریہ ادا کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہماری دلی خواہش ہے کہ ہم اپنے علاقے کو مریم نواز آباد کا نام دیں، کیونکہ آپ نے 70 برس سے قائم خوف اور نوگو ایریا کا خاتمہ کیا اور اسے پرامن علاقے میں تبدیل کیا ہے۔”
شبیر لٹھانی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ صارفین اس پیش رفت کو مثبت تبدیلی قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ حلقے اس حوالے سے مزید عملی اقدامات اور زمینی حقائق دیکھنے پر زور دے رہے ہیں۔
کچے کا رہائشی جو پہلے ڈاکو تھا اس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو کچے کے علاقے کا دورہ کرنےکی درخواست کی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے کے علاقے کو پکے کا علاقہ بنا دیا 50 سالوں سے جو کچہ نو گو ایریا تھا اب وہ علاقہ کلئیر ہو چکا ہے، یہ شبیر لٹھانی جو پہلے ڈاکو… pic.twitter.com/nzXtuXWCbB
— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) May 2, 2026
