Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

تہران سے افسوسناک خبر ، 8 افراد جاں بحق، 36 زخمی

(اوصاف نیوز)ایران کے دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ میں واقع کمرشل کمپلیکس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب کئی منزلہ عمارت اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔عینی شاہدین نے عمارت کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھا جبکہ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:جوہری پروگرام اعلانیہ تسلیم کیا جائے: ڈیموکریٹ ارکان کا ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ

یہ بھی پڑھیں