Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان میں عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ماہرین کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب 1 بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔ 17 مئی کی شام تک چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زیادہ ہو جائے گی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ اگر موسم صاف رہا تو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 18 مئی کو یکم ذی الحجہ اور 27 مئی کو عیدالاضحیٰ ہوگی۔

ماہرین نے بتایا کہ 17 مئی کو غروبِ آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان کراچی میں تقریباً 55 منٹ جبکہ پشاور میں 63 منٹ کا فرق ہوگا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بھی اپنی سائنسی رپورٹ میں 27 مئی کو عیدالاضحیٰ ہونے کے قوی امکانات ظاہر کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر موسم صاف رہا تو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں چاند ننگی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی روز ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

تاہم اگر 17 مئی کو موسم خراب یا ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر نہ آیا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔

حکام کے مطابق چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:بڑا ایکشن،پی ایچ کیو اسپتال گلگت کے سینئر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری

یہ بھی پڑھیں