Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری،اہم اعلان کر دیا گیا

سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے مختلف نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر شرح سود میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر شرح سود میں اسٹیٹ بینک کی بنیادی شرح سود کے مقابلے میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ قومی بچت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان نئی اور بڑھی ہوئی شرح سود کا اطلاق 26 مئی 2026 سے کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ قدم قومی بچت کی اسکیموں کو سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس میں پہلے 5 منافع پر 11.6 فیصد سالانہ کی بھاری شرح سود دی جائے گی جبکہ آخری منافع 12.4 فیصد کی شرح سے دیا جائے گا۔

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس 3 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.84 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.58 فیصد، اور 1 سال کے سرٹیفکیٹ پر 11.23 فیصد سالانہ منافع دیں گے۔

ریگولر سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 10 فیصد سالانہ مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستانی کرکٹر عرفات منہاس نے ڈیبیو پر تاریخ رقم کر دی

یہ بھی پڑھیں