Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمزمکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا

تہران (اوصاف نیوز)ایرا نی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کو تا حکمِ ثانی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایک بحری جہاز پر انتباہی فائرنگ کے بعد کیا گیا۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ جہاز غیر منظور شدہ اور غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مزید کہا کہ آبنائے ہرمز خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگردشمن نے اس واقعے کو بہانا بنا کر کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے ’سخت ردعمل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار12 جولائی،کہاں کہاں بارش ہوگی؟

یہ بھی پڑھیں