Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

سرکاری دفاتر میں جمعہ کو ورک فرام ہوم کی سہولت ختم

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز 100 فیصد ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کر دی۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن نے چھٹی ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، ورک فرام ہوم سے متعلق 17 مارچ 2026 کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ سے جمعہ معمول کے مطابق سرکاری ورکنگ ڈے ہوگا، تمام سرکاری ملازمین جمعہ کو دفاتر میں حاضر ہو کر فرائض انجام دیں گے، فیصلہ صوبائی کابینہ کے 54 ویں اجلاس کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں