Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

قومی کرکٹرز بارے پی سی بی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردیے گئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حارث ، شاداب خان ، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شمائل حسین ، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق ، محمد عمران ، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔

13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کو پی سی بی نے کیربئین پریمئیر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا۔

مزید پڑھیں۔عمران ہاشمی نے پاکستانیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

یہ بھی پڑھیں