اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید اور فیصل جاوید امیدوار ہوں گے۔ مرزا محمد آفریدی، عرفان سلیم، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی بھی امیدوار ہوں گے۔ اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز کا نام فائنل کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہےکہ پنجاب سے حامد خان، زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر یاسمین راشد اور خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی۔

