Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے،ملک میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پھٹ پڑے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے، ملک میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، صدر اور وزیراعظم نیب کےگریجویٹ ہیں، دونوں نے نیب کی جیلوں میں طویل عرصہ گزارا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب عدالتوں میں میرا پانچواں سال شروع ہو گیا ہے، پہلے 9 سال لگتے تھے، اب 5 سال ہو گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر تمام وزرائے اعلیٰ جیل نہیں گئے لیکن نیب میں ان کی تحقیقات ہوئی تو نیب کے قوانین کو واپس لینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے، ملک کا کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، وہ نیب سے ڈرتے ہیں۔ ہاں سنا ہے ن لیگ نے کہا ہے کہ وہ نیب کو ختم کر دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کیسز جیسے بنتے ہیں ختم ہوسکتے ہیں، نیب کا ادارہ بنایا گیا لیکن عوام کو فائدہ نہیں ہوا، بدقسمتی سے حکومت عوام کو نہیں بتاتی کہ مہنگائی کیوں ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مریم نواز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دور کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں