اسلام آباد (نیوزڈیسک)آئی ایم ایف سے نئے قرضے کی شرائط سامنے آ گئیں۔ اسٹاف لیول کے معاہدے کے بعد انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے نئے قرضہ پروگرام کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، پاکستان نے درمیانی مدت میں اس قرضہ پروگرام کی خواہش ظاہر کی ہے، نئے قرضہ پروگرام پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔
نئے قرضہ پروگرام کے تحت ٹیکسوں کا دائرہ بڑھایا جائے گا.
کم ٹیکس ادا کرنے والے شعبوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا.
مزید پڑھیں : 42 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 7 بلین ڈالر سے زیادہ جمع ، تمام تفصیلات دیکھیں
ٹیکس انتظامیہ کو بہتر بنایا جائے گا.
توانائی کے شعبے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام سے پیداواری لاگت کی وصولی کی جائے گی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا انتظام بہتر کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو ہدف تک پہنچانے کے لیے ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا.
خسارے کا شکار سرکاری اداروں میں گورننس کا نظام بہتر کیا جائے گا۔


