اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 آتشیں اسلحے سے فائرنگ کی گئی جب کہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 آتشیں اسلحے سے فائرنگ کی گئی۔
یوم پاکستان کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر شریک ہیں۔ مسلح افواج کے سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں.
مزید پڑھیں: 23 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا کے 180 ممالک میں ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کیوں اور کس وقت کی جائیگی ؟ دیکھیں
یوم پاکستان کی پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے علاوہ پاک فضائیہ کے جدید ترین طیارے فلائی اوور کا مظاہرہ کریں گے اور فوجی دستے سلامی پیش کریں گے۔ شکر پڑیاں گراؤنڈ میں پریڈ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ مسلح افواج کے.
ڈے پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ دیکھنے کے لیے اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ پہنچے۔


