Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پی آئی اے نجکاری کے لیے تیار، بورڈ آف ڈائریکٹرز کیجانب سے منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آگئی، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومتی پلان کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کے قوانین کے مطابق فیصلوں کے حوالے سے بورڈ کی منظوری لینا لازمی ہے، اجلاس میں ملازمین کی مستقلی سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

  مزید پڑھیں:  اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

4 سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین کو ریٹائر کرنے کی تجویز سامنے آگئی، نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں فنانشل کنسلٹنٹ ارنسٹ ینگ کمپنی کی نجکاری کے حوالے سے رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے بورڈ اکتوبر 2023 سے غیر فعال تھا، کابینہ نے چند روز قبل پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں