اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔
اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
اپیلٹ ٹریبونل نے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
مزید پڑھیں: افسوسناک واقعہ ،چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق
پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آر او نے پی پی 32 سے حقائق کے برعکس پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔


