Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

تربت میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی کی نماز جنازہ ادا

تربت (ویب ڈیسک )گزشتہ روز تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹر فرنٹیر کور بلوچستان تربت میں ادا کر دی گئی۔

شہیدکی نمازجنازہ ہیڈکوارٹرتربت میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سینئرافسران اورفوجی جوانوں نےشرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔

سپاہی نعمان فرید شہید کی عمر 24 سال تھی جو مظفر گڑھ کے رہائشی تھے، سپاہی نعمان فرید شہید نے 2 سال سے زائد عرصہ ملک کے دفاع کی زمہ داریاں سر انجام دیں، شہیدنے سوگواران میں اہلیہ ،بیٹی ، بہن بھائی اور والدین چھوڑے ہیں۔
مزیدپڑھیں :پاکستان کو 2025 تک آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی رائٹس مل گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب تربت میں پاک بحریہ کی بیس، ”پی این ایس صدیق“ پر حملہ کرنے والے 4 دہشتگردوں کو مسلح افواج نے فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا تھا آپریشن کے دوران ایک سپاہی بھی شہید ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں