کراچی (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عبدالرؤف صدیقی اور نجیب ہارون بھی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر آنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ پارٹی کا فیصل واوڈا کی حمایت کا فیصلہ درست ہے۔
عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا سے ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں، ان سے پوچھا جائے کہ وہ ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھیں: چینی کمپنی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تربیلا ڈیم پر کام روک دیا
علاوہ ازیں نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے پہلے صدر تھے، 2018 میں الیکشن لڑا، 20 ماہ بعد پتہ چلا کہ پارٹی راستے سے بھٹک رہی ہےتو استعفیٰ دے دیا۔
نجیب ہارون نے کہا کہ 6 جنوری سے ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں گے۔




