Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور

لاہور: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شادمان تھانے کو آگ لگانے کے کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔

  مزید پڑھیں :  جیل سپرنٹنڈنٹ کرپٹ ،انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کروں گا،عمر ایوب

اس سے قبل فروری میں ہونے والی سماعت میں استغاثہ کے وکیل نے عدالتی حکم پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سابق ایم این اے عالیہ حمزہ شادمان تھانے میں آتشزدگی کیس میں ملوث پائی گئیں۔

کیس کے ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بغاوت اور لوگوں کو فساد پر اکسانے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں