ٹورنٹو – پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی کیبن کریو حنا ثانی مسلسل سرخیوں میں رہتی ہیں، اور اس بار انہیں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب حکام نے ان کے جوتوں سے میتھیمفیٹامائن برآمد کی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کی بدنام زمانہ ایئر ہوسٹس حنا ثانی کو دوسری بار ممنوعہ چیز رکھنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم الزامات ظاہر نہیں کیے گئے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا نجکاری سے قبل اہم اقدام ، اسپیئر پارٹس کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری
ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفتیش کے دوران حنا ثانی نے ٹورنٹو میں پی آئی اے کے دو دیگر اہلکاروں فائزہ جاوید اور جمیل کو بطور ساتھی نامزد کیا، دونوں سے وسیع پیمانے پر پوچھ گچھ جاری ہے۔
حنا کو پہلے ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا لیکن بعد میں اسے رہا کر دیا گیا۔ تاہم وہ اپنی ایئر لائن ڈیوٹی سے معطل ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اس کے کیس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے پی آئی اے سے رابطہ کیا کیونکہ مزید کارروائی جاری ہے۔




