Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

سی ڈی اے اور پی آئی ٹی بی کے درمیان سرکاری ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے اتھارٹی کے تمام دفاتر کے کام کاج کو ڈیجیٹل بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت شہریوں کے پراپرٹی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے جدید پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی کے درمیان معاہدے کے مطابق ای آفس قائم کیا جائے گا۔سی ڈی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جائیداد سے متعلق تمام معلومات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ سے چھٹکارا ممکن ہے جس میں ریکارڈ گم شدہ یا ریکارڈ لیک کرنا بھی شامل ہے اور زمین یا جائیداد کا ریکارڈ بھی جدید انداز میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس اقدام کا مقصد کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ‘اسمارٹ گورننس’ کے دائرے میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس کرکے بااختیار بنانا ہے۔
مزیدپڑھیں :چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کاسپریم کورٹ میں ججوں کی ترقی میں مبینہ تعصب پر تشویش کااظہار
انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا مقصد اپنے فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانا اور بالآخر اتھارٹی کے لئے ای-امپاورمنٹ حاصل کرنا ہے تاکہ تمام شہریوں اور درخواست دہندگان کو ان کی الاٹمنٹ ، ٹرانسفر اور دیگر خدمات کی تیز رفتار پروسیسنگ کے لئے سہولت فراہم کی جاسکے۔

اس اقدام سے شہریوں کو جائیداد اور زمین کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح آئی ڈی اور مخصوص پاس ورڈ کے ذریعے ایک کلک پر کسی بھی قسم کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی پہلو “اسمارٹ ایپلی کیشنز” متعارف کروانا اور اسلام آباد کے شہریوں میں ای-امپاورمنٹ کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں