اسلام آباد(نیوزڈیسک)اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کے خلاف اسلاآباد اور راولپنڈی میں کریک ڈاؤن کھنہ پل پر 2.4 کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی۔
ملزم مقامی یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کا طالبعلم ہے۔ لہتراڑ روڈ پر واقع وحید آباد کالونی کے قریب ملزم منشیات سمیت گرفتار۔دورانِ کاروائی ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمد۔ ملزم نے دوران تفتیش مختلف ہاسٹلوں میں منشیات سپلائی کا اعتراف کیا۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال اور خرید و فروخت تعلیمی حصول کے لئے رکاوٹ ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل اور معاشرے کی تشکیل کیلئے خطرہ بھی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر لازمی سروس ایکٹ نافذ، ہر قسم کے احتجاج پرپابندی عائدhttps://dailyausaf.com/pakistan/2024/04/04/6530/
طلباء کا منشیات فروشی میں ملوث ہونا افسوس ناک ہے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں اے این ایف، انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔منشیات جیسی لعنت کو پھیلنے سے روکنا والدین اور اساتذہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔ تعلیمی اداروں کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے، انتظامیہ کا طلبہ اور رہائشی ہاسٹلز کی کڑی نگرانی رکھنا ضروری ہے ۔




