پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پنجاب جارہے ہیں، اسلام آباد دھرنا دیگے، دیکھتے ہیں لاٹھیاں کون برسائے گا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ 30 ہزار لوگ اکٹھے ہوں گے ، دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برسائے گا۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کے مخصوص نشستوں پر حلف نہ اٹھانے کے بیان کی حمایت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں شیر افضل مروت نے ’مخالفین‘ کیخلاف اپنی سوشل میڈیا ٹیم لانچ کردی
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کو مخصوص سیٹیں کیسے دی جا سکتی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو جواب دیتے ہوئےشیر افضل مروت نے کہا کہ آپکا بیان آپ کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، آپ لوگوں کو اس طرح اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب دیا جائے گا۔




