Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

اسلام آباد کے طالب علموں کے لئے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)اسلام آباد کےاسکولوں کے طالبِ علموں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ، محکمہ تعلیم کی جانب سے پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے ۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، وفاقی وزارت تعلیم کے اعلامیے کے مطابق بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے ۔
مزیدپڑھیں:ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع کردی گئی
وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کا مقصد طالب علموں پر غیر ضروری ذہنی دباؤ کم کرنا ہے تاکہ بچے دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں اور خاص کر کھیلوں میں شمولیت کو یقینی بنا سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں