Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے جووینائل کارڈ کے حصول کا طریقہ کار جاری کر دیا جس کے مطابق والدین یا سرپرست نادرا رجسٹریشن سینٹرز سے یہ کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ طریقہ کار کے مطابق سب سے پہلے والد یا سرپرست کو ٹوکن فیس جمع کرانا ہو گی، دوسرے مرحلے میں ٹوکن حاصل کیا جائے گا، جس کے بعد تیسرے مرحلے میں متعلقہ بچے کی تصویر، انگلیوں کے نشانات اور دیگر ضروری معلومات حاصل کی جائیں گی۔

چوتھے مرحلے میں والدین یا سرپرست کی تصدیق کی جائے گی، پانچویں مرحلے میں ڈیٹا انٹری کروائی جائے گی جبکہ چھٹے مرحلے میں اپروول آفیسر سے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق لی جائے گی۔

ساتویں مرحلے میں آن لائن فیس جمع کرائی جائے گی، اس کے بعد آٹھویں اور آخری مرحلے میں مقررہ وقت پر جووینائل کارڈ وصول کیا جا سکے گا۔

درخواست جمع کرانے کے لیے کچھ ضروری شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں، جووینائل کارڈ کی درخواست والد، والدہ یا قانونی سرپرست میں سے کسی ایک کے ہمراہ نادرا سینٹر میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

یونین کونسل یا میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بچے کا کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا ضروری ہے۔

جووینائل کارڈ کی نارمل فیس 750 روپے مقرر کی گئی ہے اور کارڈ 31 دن میں فراہم کیا جائے گا، ارجنٹ فیس 1500 روپے ہے جس کے تحت کارڈ 23 دن میں ملے گا جبکہ ایگزیکٹو فیس 2500 روپے مقرر کی گئی ہے اور کارڈ 9 دن میں حاصل کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں۔سولر پینلز سستے قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی

یہ بھی پڑھیں