پاکستان کے 84 فیصد لوگوں نے ٹیکس ادا کرنے کی حمایت کی اور ٹیکس چوری کو غلطی سمجھا۔
گیلپ پاکستان نے عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 84 فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرنے کے حق میں ہیں۔
مزید پڑھیں: طویل مدتی نہیں قلیل مدتی آئی ایم ایف پروگرام ، عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کو مشورہ
ٹیکس کے حامی پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔
سروے میں 11 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی حمایت کی اور اس طرز عمل کو درست قرار دیا، جب کہ سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے پر معتدل موقف اختیار کیا، نہ کھل کر ٹیکس دینے کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت کی۔


