Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ذخیرہ اندوز مافیا متحرک ،کسانوں سے سستے داموں گندم خرید کرگوداموں میں ذخیرہ کئے جانے کا انکشاف

پنجاب میں کسانوں سے گندم سستے داموں خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبے میں سرکاری گندم کی خریداری کے معاملے پر سیاسی و کاشتکار حلقوں اور بیوروکریٹس کے درمیان جاری رسہ کشی کے دوران ذخیرہ اندوزی مافیا ابہام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میدان میں آگیا۔ ذرائع کے مطابق مافیا نے کسانوں سے سستے داموں گندم خریدی۔ گندم کو خفیہ گوداموں میں ذخیرہ کیا جا رہا ہے اور چند ماہ بعد سستے داموں خریدی گئی گندم فلور ملوں کو مہنگے داموں فروخت کر دی جائے گی۔

 مزید پڑھیں: صرف 11 فیصد پاکستانی ٹیکس چوری کے حامی ، گیلپ سروے جاری

واضح رہے کہ سٹاکسٹ مافیا کی وجہ سے گزشتہ 2 سال میں آٹا مہنگا ہوا۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کسانوں کو فی من 3200 سے 3300 روپے مل رہے ہیں، مڈل مین اس گندم کو فلور ملوں کو 3500 سے 3600 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، پنجاب میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 600 روپے کم ہے۔ . اس کے باوجود عوام مکمل ریلیف سے محروم ہیں، پرچون فروش 20 کلو کے تھیلے پر 200 سے 300 روپے تک منافع کما رہے ہیں۔ لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 2000 سے 2100 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں