Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات، کوڈ آف کنڈکٹ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے کوڈ اف کنڈکٹ جاری کر دیا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعیینات کیا جائے گا، سیکیورٹی اہلکار ڈی آر او، آر او اور پریزائڈنگ آفیسر کے ساتھ تعاون کریں گے۔
مزیدپڑھیں :اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون لانچ کیلئے تیار، قیمت اور فیچرز آپ کو حیران کردیں گے
ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اہلکار کسی بھی ووٹر سے اس کی شناخت نہیں پوچھیں گے اور نہ ہی انتخابی عملے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لیں گے۔

سیکیورٹی اہلکار بیلٹ پیپر اور انتخابی سامان کو اپنی تحویل میں لینے لے اہل بھی نہیں ہونگے اور ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں