Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، ایران اور امریکا کے متضاد دعوؤں نے نئی کشیدگی پیدا کر دی

عمان(نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملے کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر الزامات کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ واقعے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ آئل ٹینکر امریکی بحریہ کی حمایت سے آبنائے ہرمز میں عمان کے راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مبینہ طور پر جہاز کو متعدد بار انتباہ کیا گیا تاہم اس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ ایرانی نشریاتی ادارے نے یہ بھی واضح کیا کہ اس دعوے کی ایران کے کسی سرکاری عہدیدار نے نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔

ایران ماضی میں یہ مؤقف اختیار کرتا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں عمان کی جانب سے گزرنے والے جنوبی بحری راستے پر سفر کرنے والے تمام جہازوں کو ایرانی فوج کے ساتھ پیشگی رابطہ اور ہم آہنگی کرنی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے ایران پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج عمان کے قریب ایک تجارتی آئل ٹینکر پر نامعلوم میزائل نما ہتھیار سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی۔

مزید پڑھیں۔بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر

یہ بھی پڑھیں