اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 5 ہزار ایک سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 2 سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھاتھا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا تھا، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
مزید پڑھیں۔وزارتِ پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان اہم مذاکرات آج

