Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

وزارتِ پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان اہم مذاکرات آج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارتِ پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان آج اہم مذاکرات ہوں گے جن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے روزانہ (ڈیلی) تعین کے نظام، ٹرانسپورٹرز اور ڈیلرز کے تحفظات سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ صدارت اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شرکت کریں گے،حکومت کی کوشش ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا نظام بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ یاد رہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نئے پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔

نئے میکنزم کے تحت اوگرا نئی قیمتوں کا تعین گزشتہ 7 روز کی اوسط عالمی قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے جاری قیمتیں برقرار رہیں گی۔

مزید پڑھیں۔پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

یہ بھی پڑھیں