وزارت خزانہ نے اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مالیاتی اور بیرونی شعبوں میں بہتری آئی ہے، مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی اور دوسری سہ ماہی میں زراعت کے شعبے میں شرح نمو بالترتیب 8.6 اور 5 فیصد رہی جبکہ ٹریکٹرز کی فروخت میں پہلی اور دوسری سہ ماہی میں بالترتیب 59.7 اور 65.8 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق کپاس کی پیداوار 34.8 فیصد اضافے کے ساتھ دگنی سے بھی بڑھ گئی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار جولائی سے فروری تک 0.5 فیصد کم ہوئی۔
مزید پڑھیں: حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی ،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیلئے بڑاانتباہ جاری
آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں سی پی آئی 35.4 فیصد سے کم ہوکر 20.7 فیصد ہوگئی، جولائی سے فروری تک بنیادی بیلنس 1834 ارب روپے سرپلس تھا، گزشتہ سال جولائی سے فروری تک بنیادی بیلنس 780 ارب پچاس کروڑ روپے تھا۔
وفاقی حکومت کے ریونیو میں 51 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مالیاتی خسارہ تین فیصد رہا جو گزشتہ سال 2.8 فیصد تھا۔

