Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

بڑی خوشخبری؛ سعودیہ نے ایشیا کیلیے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی

سعوی عرب(نیوز ڈیسک)امریکا سے جنگ بندی معاہدے کے بعد ایران کے آبنائے ہرمز کھول دینے سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں نہ صرف استحکام آیا بلکہ بڑی کمی بھی واقع ہونا شروع ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے ایشیائی خریداروں کے لیے اپنے اہم خام تیل عرب لائٹ کی قیمت میں ماہ اگست کے لیے 11 ڈالر فی بیرل سے 1.50 ڈالر کی غیرمعمولی کمی کر دی۔

سعودی عرب کی جانب سے اپنے خام تیل کی قیمت میں یہ کمی گزشتہ 26 برسوں میں سب سے بڑی ماہانہ کمی قرار دی جا رہی ہے۔

سعودی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری فروختی قیمت کو علاقائی عمان اور دبئی بینچ مارک کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر مقرر کیا ہے جو جولائی میں 9.50 ڈالر فی بیرل پریمیم پر فروخت ہو رہا تھا۔

سعودی فیصلے کی بنیادی وجہ خلیجی خطے سے تیل کی سپلائی میں تیزی سے اضافہ اور آبنائے ہرمز کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت کی بحالی ہے۔

حالیہ مہینوں میں ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی شدید متاثر ہوئی تھی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں