Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

کے الیکٹرک نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

کراچی:کے الیکٹرک نے پیر 27 جولائی 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں مرمتی کام (مینٹیننس شٹ ڈاؤن) کے باعث طویل دورانیے کی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان کے مطابق مختلف فیڈرز پر مرحلہ وار تکنیکی اور مرمتی کام کیے جائیں گے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں تقریباً 9 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بندش صبح کے اوقات سے شروع ہو کر شام تک جاری رہ سکتی ہے، متاثرہ علاقوں میں 35th Street Kh-e-Khalid، 3H RMU، 51-C Area، 7-A RMU، AB Gases، علی دولت، اللہ نور، امین آباد، کیفے بھنگوریا، کوسٹل اسٹریٹ، ڈیفنس فیز 7، ڈی ایچ اے گالف کلب، ڈی ایچ اے فیز 8، ایمبیسی ولا، گلوب سینٹر، گوہر گرین سٹی، گلستان CHS-1، گلشنِ فیصل، اقبال پلازہ، جمالی برج، جمعہ بلوچ، کمال پارک، کاظم آباد، خرم آباد، کے این سٹی، کورنگی چڑیا گھر اور لانڈھی بی سمیت کئی دیگر علاقے شامل ہیں۔

خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

اس کے علاوہ ملیر کالونی C، مسجدِ قباء، محکمہ موسمیات، ملا عیسیٰ گوٹھ، ناگوری ہسپتال، نیوی ہاؤسنگ اسکیم، این ای ڈی RMU، پی اے ایف ملیر کینٹ، پنک پارک، پرائم پیک، سیفی فاؤنڈیشن، شاہین گرڈ، شاہ ولی اللہ، سلور ٹاؤن، سلطان پلازہ، تصویر محل، ٹوڈیز ریسٹورنٹ، ٹرک اسٹینڈ اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے اطراف بھی بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

کے الیکٹرک نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ مرمتی کام کے دوران برقی آلات کے استعمال سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے روزمرہ کے معمولات اسی حساب سے ترتیب دیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کا مقصد بجلی کے نظام کو مزید مستحکم بنانا ہے، کوشش کی جائے گی کہ تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی مقررہ وقت پر بحال کر دی جائے۔

صارفین کو کسی بھی نئی معلومات یا اپ ڈیٹس کیلئے کے الیکٹرک کے سرکاری ذرائع سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں