Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

پیٹرول کی قیمتیں‌ 27 جولائی تک برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 27 جولائی تک پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے پیر تک برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر 27 جولائی تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے ہوگئی تھی۔

ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کے نئے نرخ 383 روپے 46 پیسے مقرر کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ 17 جولائی سے 25 جولائی کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے کا موقع

یہ بھی پڑھیں