Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

آئی ایم ایف مشن کا بجٹ اہداف اپنی آمد سے قبل مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن نے بجٹ اہداف اپنی آمد سے قبل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزارتوں کو نئے قرضہ پروگرام پر مذاکرات سے قبل اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام اہم اہداف مکمل ہونے پر تفصیلات آئی ایم ایف کے وفد کو دی جائیں گی۔

  ،مزید پڑھیں: ہم اپنی آئینی حدود سے بخوبی واقف ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کی آمد سے قبل کابینہ سے بجٹ حکمت عملی پیپر کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قرضوں کی ادائیگی، دفاعی بجٹ اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کیا جائے گا، ترقیاتی اور جاری بجٹ کا ہدف بھی مقرر کیا جائے گا جب کہ وزارت خزانہ نے بجٹ بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں