مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی وزیراعظم کا مشیرتقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثناء اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و حکومتی امور ہوں گے۔
مزید پڑھیں: موٹروے کار ٹکر کیس ، خاتون کی درخواست ضمانت مسترد
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق رانا ثناء اللہ کی بطور مشیر حیثیت وفاقی وزیر کے برابر ہو گی۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔

