اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کو دنیا بھر سے ملانے والی کیبل فائبر اآپٹیکل فائو میں فالٹ کو دور کر دیا گیا ہے جس سے پاکستان بھر کے تمام کمپنیوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہے .
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دنیا بھر سے ملانے والی کیبل فائبر اپٹیکل فائو میں فالٹ کو دور کر دیا گیا ہے جس سے پاکستان بھر کے تمام کمپنیوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہے .
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائے نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ نجی کمپنی کی انڈونیشیا کے قریب کیبل کٹ گئی تھی جس کے باعث پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے انٹرنیٹ کا شدید بوران چل رہا تھا اور پاکستان میں کروڑوں موبائل فون صارفین کو سست انٹرنیٹ سپیڈ کا سامنا تھا.
تاہم آج (جمعرات کی)صبح فالٹ کو دور کر دیا گیا ہے جس سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ اب معمول کے مطابق چل پڑی ہے.


