اسلام آباد: ٹائم میگزین کی 100 بااثر افراد کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شامل کر لیا گیا جو کہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
پاکستان کو صحت کے شعبے میں اہم اعزاز مل گیا، ڈاکٹر شہزاد بیگ صحت کے شعبے میں 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
مزید پڑھیں: باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات
ٹائم میگزین کی 2024 کے بااثر عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل، ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔
عالمی سطح پر یہ نامزدگی ان کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں کا اعتراف ہے، نامزدگی عالمی سطح پر پاکستان کے لیے بھی اہم ہے۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔




