Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان،عوام کی بڑی مشکل آسان

شناختی کارڈ بنانے والوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا جس سے شہریوں کی مشکلات کم ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی صبح لاہور، شام میں کوئٹہ اور رات کو ملتان پہنچے۔

شہریوں نے شکایت کی کہ نادرا سینٹر پر قطاریں، اے سی کی بندش، انتظار اور تاخیر معمول کی بات ہے، صرف ٹوکن کے حصول کے لیے 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

 مزید پڑھیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وی لاگر شیراز کو گورنر بنا دیا

شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے ناردا سنٹر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے کچہری چوک نادرا سینٹر کو بہتر جگہ پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ شہری نے گفتگو میں بتایا کہ بے فارم بنوانے آیا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، ان شاء اللہ نظام میں بہتری آئے گی، آپ کی سہولت کے لیے نادرا سینٹرز کا دورہ کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں