Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی آ گئی

سولر پینلز کے بعد ملک میں بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نہ صرف یو پی ایس بلکہ گاڑیوں کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے قدرے کمی ہوئی ہے۔

تاجروں کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے یو پی ایس بیٹریوں کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ یو پی ایس کی بیٹری کی قیمت پہلے 38 ہزار روپے تھی، اب اسی بیٹری کی قیمت 33 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح 110 وولٹ کی بیٹری جو 2 پنکھوں اور لائٹس کے لیے استعمال ہوتی ہے پہلے 23 ہزار روپے میں ملتی تھی اب 20 ہزار روپے میں آ گئی ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں کی قوت خرید نہیں ہے۔ کیونکہ وہ پرانی بیٹریاں خریدنے پر مجبور ہیں کیونکہ قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں جتنی بڑھی تھیں۔

دوسری جانب بعض تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے قیمتیں مستحکم ہیں کیونکہ بیٹریوں کی قیمتیں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ پر منحصر ہیں تاہم بیٹریوں کی قیمتوں میں گزشتہ 6 ماہ سے کوئی اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قیمتوں میں اضافہ. تاہم ان کا کہنا تھا کہ بیٹریاں بہت سی جگہوں پر کم قیمت پر دستیاب ہیں جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اگر فروخت نہ ہو تو بیچنے والے سامان فروخت کرنے کے لیے قیمت گرا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں