Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

بجلی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں

اسلام آبا(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی یونٹس اضافے کی درخواست جمع کروادی، مالی سال 2024-25 کیلئے بنیادی ٹیرف مقرر کرنے کیلئے بجلی نرخوں میں 6.51 روپے اضافے کی درخواست کردی۔

اطلاعات کے مطابق حکومت کا مقصد بجلی کی خریداری کی قیمت موجودہ 20.60 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 27.11 روپے فی یونٹ کرنا ہے۔یہ پیشرفت نیپرا کی جانب سے گزشتہ ہفتے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے مارچ 20204 کے لیے بجلی کے نرخوں میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری کے بعد ہوئی ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، 2.8372 روپے فی کلو واٹ کی متذکرہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق تمام صارفین کی کیٹیگریز پر ہوتا ہے سوائے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس)، لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین کے۔
سعودی عرب: غیر ملکی عازمین حج کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی سسٹم متعارف
حکومت کی طرف سے موجودہ مجوزہ اضافے کے بارے میں وزارت توانائی کے حکام کا خیال ہے کہ مالی سال 2024-25 کے لیے بنیادی ٹیرف 29.78 روپے کے موجودہ بنیادی ٹیرف سے بڑھ کر 36.28 روپے فی یونٹ ہو سکتا ہے

زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.9فیصدلگانے کی تجویز
جو کہ 24.82 روپے تھا۔ 2022-23 میں فی یونٹ جب ڈسٹری بیوشن مارجن اور پچھلے سال کی ایڈجسٹمنٹ کو شامل کیا جاتا ہے۔سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز آئندہ مالی سال کے دوران 3.589 ٹریلین روپے کی لاگت سے 130.876 بلین بجلی کے یونٹس 27.11 روپے فی یونٹ کی پاور پرچیز پرائس (پی پی پی) پر اور 3.3 ٹریلین روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدے گی۔

25.03 روپے فی یونٹمالی سال 2024-25 کے لیے صلاحیت کی ادائیگی بھی 2.278 ٹریلین روپے تک پہنچنے کی توقع ہے بنیادی طور پر 2024 میں تین منصوبوں سے 1,002 میگا واٹ کے اضافے کی وجہ سے۔

یہ بھی پڑھیں