Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

سعودی آرامکو تیل کی قیمت میں بڑی کمی، ایشیائی صارفین کو اہم ریلیف مل گیا

ریاض: سعودی آرامکو تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے ایشیائی صارفین کے لیے خام تیل سستا کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے عالمی توانائی مارکیٹ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو آئندہ ماہ ایشیائی خریداروں کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 1.1 ڈالر فی بیرل کمی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد ایشیائی صارفین کو علاقائی بینچ مارک کے مقابلے میں 1.5 ڈالر فی بیرل رعایت بھی حاصل ہوگی، جس سے درآمد کنندگان کو نمایاں مالی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

سعودی آرامکو نے صرف عرب لائٹ خام تیل ہی نہیں بلکہ ایشیائی مارکیٹ کے لیے دیگر خام تیل کے گریڈز کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام عالمی منڈی میں طلب و رسد، اوپیک پلس کی پالیسی اور ایشیائی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مسابقتی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ایشیائی ممالک کے ریفائنری سیکٹر اور توانائی کی درآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ بعض ممالک میں ایندھن کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں