Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

پاکستان کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے ماہ تک کیلئے پریشان کن انتباہ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں آئندہ 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ ویوز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری اور سانگھڑ میں پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ ہے جب کہ جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور اور رحیم یار خان بھی متاثر ہوں گے۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہیٹ ویو کا پہلا اسپیل 15 سے 30 مئی کے درمیان دو سے تین دن تک جاری رہ سکتا ہے، کیونکہ ان شہروں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق دوسری ہیٹ ویو مئی کے آخر یا جون کے شروع میں چار سے پانچ دن تک رہنے کی توقع ہے جس میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

 مزید پڑھیں: سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی آ گئی

جون کے پہلے 10 دنوں میں تیسری ہیٹ ویو متوقع ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی۔پنجاب کی پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے 8 مئی کو صوبے میں گرمی کی لہر کے نتیجے میں درجہ حرارت میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 مئی تک پارہ تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں 10 سے 11 مئی تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،” حکومتی ادارے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان کاٹھیا نے عوام کو متوقع ہیٹ ویو اور شدید بارشوں کی روشنی میں محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ گرج چمک کے باعث صوبے بھر میں مختلف فصلوں کو خطرہ ہے۔اہلکار نے مزید کہا،بھر کی ضلعی انتظامیہ کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں