Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

وزارت خزانہ کیجانب سے لاگت میں کمی کا منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کر دیا گیا

وزارت خزانہ نے لاگت میں کمی کا منصوبہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پیش کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ایک سال میں اخراجات میں 300 ارب روپے سے زائد کی کمی کرے گی، وفاقی وزارتوں کی جانب سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ کیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دے گی۔

 مزید پڑھیں: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں مل گئیں ، تبریز منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرے گی، انفراسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنائے گی، صوبائی حکومتیں ماتحت یونیورسٹیاں خود فنڈز دیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے علاوہ نئی بھرتیوں کے لیے رضاکارانہ پنشن سکیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو پنشن سسٹم پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال سے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں پر مکمل پابندی لگنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں