Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں مل گئیں ، تبریز منتقل

تہران(نیوزڈیسک) اسلامی جمہوریہ ہلال احمر سوسائٹی (IRCS) کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں شمال مغربی ایران کے شہر تبریز منتقل کی جا رہی ہیں۔

پیر حسین کولیوند نے پیر کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ بڑے پیمانے پر تلاش اور ریسکیو آپریشن بند کردیا۔ شہداء کی لاشوں کو مشرقی آذربائیجان صوبے میں ایک ایسی جگہ بھیج دیا گیا جہاں تبریز کے شہداء دفن ہیں۔ایران کے آٹھویں صدر ابراہیم رئیسی اتوار کے روز مشرقی آذربائیجان کے شمال مغربی صوبے ورزقان کے علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے ۔

تلاش اورریسکیو آپریشن کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے، کولیوند نے کہا کہ کل تک IRCS ماہرین کی ٹیمیں علاقے میں موجود تھیں لیکن خراب موسم اور شدید دھند نے تلاش کے عمل میں رکاوٹ ڈالی۔اہلکار نے مزید کہا کہ آخر کار، پیر کی صبح، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

پیر کے روز جاری اپنے بیان میں ایرانی کابینہ نے نوٹ کیا کہ ایران کے مقبول صدر آیت اللہ رئیسی کو آٹھویں شیعہ امام حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت پر شہید کیا گیا ہے ۔ صدر ابراہیم رئیسی ایران ،آذربائیجان ڈیم کے مشترکہ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد واپس تہران آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ۔اس پیشرفت کے بعد ایرانی حکومت نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

یہ بھی پڑھیں