Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

ایک شرط پر بھوک ہڑتال ختم کر سکتا ہوں، سونم وانگچک کا حکومت کیلئے پیغام

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی سوشل ایکٹیوسٹ و انجینئر سونم وانگچک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال صرف تب ہی ختم کریں گے جب احتجاج میں شریک طلبہ کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی یا انتقامی کارروائی نہ ہو۔

سونم وانگچک نے وفاقی وزرا جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کے نام لکھے گئے خط میں ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ امتحان کے پرچہ لیک کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور پارلیمنٹ میں تعلیمی نظام سے متعلق جوابدہی پر بامعنی بحث کرائی جائے۔

سونم وانگچک کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر کے دوبارہ طلبہ اور تعلیم کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، تاہم وہ ان نوجوانوں کی قیمت پر ایسا نہیں کر سکتے جن کے لیے یہ تحریک شروع کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت واضح یقین دہانی کرائے کہ احتجاج میں شریک کسی بھی طالب علم کے خلاف قانونی یا انتقامی کارروائی نہیں ہو گی تو وہ فوراً اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے، بصورت دیگر ان کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں۔سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ

یہ بھی پڑھیں