Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈس روبوٹکس اینڈ اٹونومس سسٹمز کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نمائش ان ٹیکنالوجیز میں پاکستان کے نمایاں مقام حاصل کرنے کے عزم کی عکاس ہے جو اکیسویں صدی کی تشکیل کریں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ روبوٹکس اور خودکاراٹونومس ٹیکنالوجیز اہم شعبوں، بالخصوص زراعت میں انقلاب لا رہی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجیز کسانوں کی مدد کرتی ہیں تاکہ وہ فصلوں پر پڑنے والے دباؤ کی نشاندہی کسکیں، پانی، کھاد اور کیڑے مار ادویات کا بہترین استعمال یقینی بنا سکیں اور موسمیاتی چیلنجوں کا زیادہ مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجیز متاثرہ علاقوں تک رسائی کو بہتر بنا کر اور امدادی کارروائیوں میں معاونت کے ذریعے آفات سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں
مقامی سطح پر تکنیکی ترقی میں پاکستان کی پیش رفت اجاگر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں خودکار صلاحیتوں کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں، ملک کے اندر تیار کردہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کو کامیابی سے اپنایا ہے۔

وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ اب کئی جدید سمیولیٹرز مکمل طور پر پاکستان میں تیار اور اسمبل کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈرونز کی تیاری میں بھی 60 فیصد سے زائد مقامی اجزاء کا استعمال ممکن بنایا گیا ہے۔

انہوں نے ملک کی تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں، انجینئروں، ٹیکنوکریٹس اور پیشہ ور افراد کی خدمات کو سراہا

‘معرکہ حق کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دنیا نے اپنی جسمانی اور سائبر سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی جانب سے جدید خودکار نظاموں کے مؤثر استعمال کا مشاہدہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان کی جامعات، تحقیقی ادارے، اسٹارٹ اپس، صنعتیں اور کاشتکار برادری مل کر ایک مضبوط قومیت قانوویشن ایکو سسٹم جدت طرازی کا نظامتشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار کردہ علم اور ٹیکنالوجیز مقامی، قومی ملکیت اور مسلسل ترقی کی حامل ہونی چاہئیں۔

جامع تکنیکی ترقی پر زور دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ روبوٹکس اور خودکار نظاموں کے انقلاب سے پورے پاکستان میں کسانوں، چھوٹے کاروباروں، خواتین کاروباری شخصیات، نوجوان جدت کاروں اور پسماندہ طبقات کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔

مزید پڑھیں۔وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی فوری برطرفی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں